قومی اقلیتی کمیشن کے ممبر کیپٹن پروین داور نے گزشتہ پانچ سالوں میں
اقلیتوں کی ترقی کیلئے بنائے گئے منصوبے کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے
ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت سنجیدگی کے ساتھ اقلیتی
اسکیموں کو نافذ کررہی ہے ۔ قومی اقلیتی کمیشن کے ممبر کیپٹن پروین داور
مغربی بنگال کے سرکاری دورہ پر ہیں ۔انہوں نے اقلیتی محکمہ و مدرسہ تعلیم
کے پرنسپل سیکریٹری اور دیگر افسرا ن کے ساتھ اقلیتی اسکیموں کے نفاذ اور
دیگر مسائل پر
میٹنگ کی ۔اس کے علاوہ انہوں نے مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے
ممبران کے ساتھ بھی علاحدہ میٹنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن پروین داورنے اقلیتوں کی تعلیمی، سماجی ،معاشی ترقی
کیلئے مغربی بنگال کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں
مغربی بنگال پہلی ریاست ہے جہاں اقلیتی طلباء کو بڑے پیمانے پر اسکالر شپ
فراہم کی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ اقلیتوں کو قرض فراہمی میں بھی بنگال
سرفہرست ہے اس کے علاوہ ایم ایس ڈی پی اسکیم کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کیا
ہے ۔